تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پشاوراور نواحی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور اور اسکے نواحی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس سے شہریوں کے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ پشاور کے کئی علاقوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ روز کا معمول بن چکی ہے۔ بجلی کی بندش سے ان علاقوں میں پانی کی قلت بھی پیدا ہوگئی ہے، جبکہ بعض علاقوں میں وولٹیج کم ہونے کی شکایات بھی عام ہیں، جس سے الیکٹرانک اشیا ناکارہ ہورہی ہیں۔ دوسری طرف پیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.