تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

لاڑکانہ: خاتون پر تشددکرنیوالے شوہر اور بھائی کا جسمانی ریمانڈ

جنگ نیوز -
لاڑکانہ…لاڑکانہ میں خاتون پر تشدد کرنے کے الزام میں ملوث شوہر اور بھائی کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیاگیاہے۔ریمانڈ ملنے کے بعد حفیظہ کے شوہر حاجن نے جیونیوز کو بتایا کہ میں اپنی بیوی کو کسی قیمت پر طلاق نہیں دونگا۔ملزم نے گورنر ،وزیر اعلیٰ اور دیگر تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ صرف حفیظہ کی بات نہ سنیں مجھ سے ، والدین اور بہن بھائیوں سے بھی بات کریں ۔اس موقع پر بھائی زاہد کا کہنا تھا کہ اس کی بہن ذہنی مریض ہے اور اس نے کبھی شوہر سے علیحدگی یاناراضی کا اظہا ر نہیں کیا۔حفیظہ نے اپنے شوہر حاجن اوربھائی زاہد حسین کے ہمراہ سسرال جاتے ہوئے رائس کینال کے قریب کار سے چھلانگ لگادی تھی جس کے بعد شوہر اوربھائی نے اس پر تشدد کیااور موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے خاتون کی جان بچائی ۔خاتون نے الزام لگایا تھا کہ شوہر اور بھائی اسے کاری قراردیکر قتل کردینا چاہتے ہیں۔حفیظہ کی مدعیت میں رحمت پور تھانے میں شوہر اور بھائی سمیت دیگر افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.