تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے حق میں قرارداد منظور

جنگ نیوز -
لاہور… پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے خلاف شرمناک قرارداد کے بعد زبردست مزاحمت کے بعد پنجاب اسمبلی نے آج میڈیا کے حق میں بھی قرار داد منظور کرلی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے پیش کی، جسے منطور کرلیا گیا۔ اس موقع پر مسلم لیگ ق کے رکن عامر سلطان چیمہ نے کورم کی نشاندہی کی جسے مسترد کردیا گیا۔واضح رہے کہ جمعہ کو مسلم لیگ ن کے رکن ثناء اللہ مستی خیل نے میڈیا کے خلاف قرارداد پیش کی تھی، جس پر صحافیوں اور وکلاء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق افراد نے شدید مذمت کی تھی۔ سخت ردعمل اور تنقید پر آج بالآخر میڈیا کے حق میں قرارداد پیش کردی گئی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.