تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سابق ڈی سی او ٹنڈو الہ یار فاروق لغاری کیخلاف مقدمہ درج

جنگ نیوز -
حیدرآباد…چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کے بھائی اور سابق ڈی سی او ٹنڈو الہ یار فاروق لغاری کے خلاف اراضی اور گاڑیوں کی خریدوفروخت میں بدعنوانی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔چیئرمین اینٹی کرپشن مشتاق شاہ نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فاروق لغاری کے خلاف ٹنڈو الہ یار کے ایک ڈسٹرکٹ آفیسر کی جانب سے مئی2010 میں ایک خط ملا تھا جس پر انکوائری کے بعد ان کے خلاف پیر کو مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتا کیا گیا ہے۔ چیئرمین اینٹی کرپشن کے مطابق فاروق لغاری نے بطور ڈی سی او ٹنڈو الہ یار اپنی تعیناتی کے دوران سستی زمین مہنگے داموں خریدی جبکہ پرانی گاڑیاں خرید کر کاغذات میں انہیں نئی گاڑیاں ظاہر کیں جس سے قومی خزانے کو ڈھائی سے تین کروڑ روپے کا نقصان ہوا ۔ چیئرمین اینٹی کرپیشن مشتاق شاہ کے مطابق یہ ایک معمول کی کارروائی ہے اس کا فاروق لغاری کا چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن جاوید لغاری کا بھائی ہونے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.