تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پنجاب یونیورسٹی میں217ڈگریوں کی چھان بین مکمل، چھ بوگس قرار

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب یونی ورسٹی نے217ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریوں کی چھان بین مکمل کرلی، جن میں6 ڈگریاں بوگس قرار دی گئیں جبکہ باقی ڈگریوں کی تصدیق کے لئے مزید وقت مانگ لیا ہے۔پنجاب یونیورسٹی ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن نے313 ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریاں تصدیق کے لئے بھیجی تھیں اورہدایت کی تھی کہ13جولائی تک تمام ڈگریوں کی تصدیق مکمل کی جائے۔ پنجاب یونیورسٹی پہلے ہی8 ارکان کی ڈگریاں ناقابل شناخت قرار دے کر ایچ ای سی کو واپس بھجواچکی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی ذرائع کے مطابق اب تک چیک کی گئیں217 ڈگریوں میں6 ارکان کی ڈگریاں جعلی قرار دے کرایچ ای سی کو بھجوادی گئی ہیں۔جن ارکان کی ڈگریاں جعلی قرار دی گئیں ان میں5 ارکان پنجاب اسمبلی مخصوص نشستوں پر منتخب ہوئے ہیں جبکہ ایک کا تعلق خیبرپختون خواہ اسمبلی سے ہے۔ پنجاب یونی ورسٹی کے کنٹرولرامتحانات زاہد کریم کے مطابق11 سینیٹرز،55 ارکان قومی اسمبلی،97 ارکان پنجاب اسمبلی، خیبرپختون کے چار ارکان اسمبلی کی ڈگریاں درست قرار دی گئی ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.