5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
من موہن سنگھ نے سٹیلائٹ تجربہ کی چوتھی بار ناکامی کا نوٹس لے لیا
جنگ نیوز -
نئی دہلی…جنگ نیوز… بھارت کے وزیراعظم من موہن سنگھ نے سٹیلائٹ تجربے کی چوتھی بار ناکامی کا نوٹس لے لیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سری ہری کوٹہ کے مقام سے 260کروڑ روپے کی لاگت سے تیار بی ایس ایل وی 15 سٹیلائٹ ایک روزقبل فضا میں بھیجا گیاجو 9 گھنٹے کی پرواز کے بعد خرابی کا شکار ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھی تین مرتبہ سٹیلائٹ کے تجربات ناکام ہو چکے ہیں۔ چوتھی بار سٹیلائٹ کے ناکام تجربہ کے بعد وزیراعظم من موہن سنگھ نے صورتحال کا نوٹس لے لیا ہے اور ناکامی کی وجوہات کی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔