تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بھارت ، نئی دہلی میں شدید بارشیں ،11 افراد ہلاک

جنگ نیوز -
نئی دہلی…جنگ نیوز…بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شدید بارشوں سے11 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں گزشتہ شام سے شروع ہونے والی موسلا دھار بارش رات گئے تک جاری رہی جس سے شہر اور مضافات میں سیلاب کی کیفیت پیدا ہو گئی،شدید بارش سے دہلی کی سڑکوں پر پانی کھڑا ہو گیا جبکہ ٹریفک جام ہو گیا، ہزاروں لوگوں نے شدید بارش میں پیدل گھروں کا رخ کیا۔اس دوران کرنٹ لگنے درخت، دیواریں اور بل بورڈ گرنے سے کم از کم11 افراد ہلاک ہو گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں تین گھنٹے میں 52ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.