تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

برطانیہ میں 2 ہزار سے زائد موٹے افراد قومی خزانے پر بوجھ بن گئے

جنگ نیوز -
لندن …جنگ نیوز… برطانیہ میں 2 ہزار سے زائد موٹے افراد قومی خزانے پر بوجھ بن گئے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ نے حکومت کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کی روشنی میں اپنی رپورٹوں میں بتایاہے کہ موٹاپے کی وجہ سے کام نہ کر سکنے والے کم از کم دو ہزار سے زائد افراد سرکاری خزانے پر بوجھ ہیں، یہ تعداد 1997 ء کے مقابلے میں دگنی ہو چکی ہے۔ حکومت کی جانب سے ان موٹے افراد کو بیروزگاری الاؤنس سے 25 پونڈ فی ہفتہ زیادہ دئیے جاتے ہیں۔ اعدادو شمار کے مطابق ہر چوتھا برطانوی شہری موٹاپے کا شکار ہے لیکن کام کرنے کے قابل نہ ہونے کا الاؤنس حاصل کرنے کیلئے زیادہ موٹا ہونا ضروی ہے۔ گزشتہ سال موٹاپے کا شکار افراد کو 90 پاؤنڈ فی ہفتہ کی شرح سے 10 ملین پونڈ بطور الاؤنس ادا کئے گئے۔ 1997 ء میں موٹاپے کی وجہ سے کام نہ کر سکنے کی بنیاد پر الاؤنس حاصل کرنے والوں کی تعداد 11 سو تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.