تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی :پولیس مقابلے کے بعد ملزم زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی کے علاقے لیاری سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد پولیس نے ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ۔پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے کلاکوٹ میں مرزا آدم خان روڈ پر موٹر سائیکل سوار3 مشتبہ افراد کو دیکھ کر پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تاہم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی ۔ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ملزم امجد زخمی ہوگیا جسے گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک کلاشنکوف اور ایک ٹی ٹی پستول برآمد ہوا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.