تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سکھر کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا، ڈاؤن ٹریک پر آمدورفت معطل

جنگ نیوز -
سکھر ... سکھر کے قریب بیگماں جی اور روہڑی ریلوے اسٹیشن کے درمیان ریلوے ٹریک پر دھماکے کے نتیجے میں ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔پولیس کے مطابق بیگماں جی اور روہڑی ریلوے اسٹیشن کے درمیان لاہورسے کراچی جانے والے ٹریک پر دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ٹریک کا تین فٹ سے زائد حصہ تباہ ہوگیا۔دھماکے کے بعد ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی جبکہ راولپنڈی سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس کوروہڑی اسٹیشن پر روک لیاگیاہے۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ میں ساڑھے چارکلوبارودی مواد استعمال کیاگیا۔ڈپٹی ڈی ایس ریلوے الطاف حسین پھلپوٹو کا کہنا ہے کہ ڈاؤن ٹریک کوایک گھنٹے میں بحال کردیاجائے گااورٹریک بحال ہونے تک تمام ٹرینیں اپ ٹریک سے گزاری جائیں گی۔انہوں نے مزید بتایاکہ گزشتہ روز اوڈیرولال کے قریب ریلوے ٹریک سے بم برآمد ہونے کے بعد ریلوے ٹریک کی سیکیورٹی بھی سخت کردی گئی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.