تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

عالمی برادری پاکستان کے استحکام کے لیے مدد کرے،فاروق ستار

جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینراوروفاقی وزیربرائے اوورسیزپاکستانیزڈاکٹرفاروق ستارنے اپنے برطانیہ کے دورے کے دوران یورپی پارلیمنٹ کی رکن گلوئیس ولموٹ( Gleuis Wilmot ) اوربرطانوی رکن پارلیمنٹ کیسی لیسلی ( Chesi Leslie ) سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں پاک بر طانیہ تعلقات، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ،مسئلہ کشمیر اوردوطرفہ تعلقات کے بارے میں تبادلہ خیال کیاگیا ۔ اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان نے ایک فرنٹ لائن اسٹیٹ کی حیثیت سے جس قدربڑے پیمانے پرقربانیاں دی ہیں،اس کی سیکوریٹی فورسزاورشہریوں نے اپنی جانیں دی ہیں اورآج بھی دے رہے ہیں، عالمی برادری کی جانب سے اس کااعتراف کیاجاناچاہیے اور پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے اس کی ہرممکن مددکرناچاہیے۔ انہوں نے دوطرفہ تجارت بڑھانے اورتجارتی اورمعاشی میدان میں باہمی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر بھی ذوردیا۔ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ برطانوی ارکان پارلیمنٹ کومسئلہ کشمیرکے حل کے سلسلے میں مددد یناچاہیے۔انہوں نے برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو پاکستان میں مذہبی انتہاپسندی کے خاتمہ اورایک لبرل اورپروگریسومعاشرے کے قیام کے سلسلے میں ایم کیوایم کے کردارسے بھی آگاہ کیا۔ یورپی پارلیمنٹ کی رکن گلوئیس ولموٹ اوربرطانوی رکن پارلیمنٹ کیسی لیسلی نے ڈاکٹرفاروق ستارکے خیالات سے اتفاق کیااور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاکستان کے کردارکوسراہا۔ اس موقع پر ایم کیوایم یوکے کے آرگنائزرڈاکٹرسلیم دانش،جوائنٹ آرگنائزرفیض احمد،آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن منشاء خان اوردیگر افرادبھی موجودتھے۔








متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.