5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
عدلیہ نے کھویا مقام حاصل کر لیا ہے، جاویدہاشمی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما مخدوم جاویدہاشمی نے کہا ہے کہ ماضی میں عدلیہ نے آئین توڑنے والوں کو تحفظ دیا تاہم موجودہ عدلیہ نے کٹھن مراحل طے کر کے کھویا ہوا مقام حاصل کر لیا ہے، ان کاکہناہے کہ آزاد میڈیا کے بغیر پارلیمنٹ ایک دن بھی نہیں چل سکتی۔ انہوں نے یہ بات نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کے دوران کی۔جاویدہاشمی کاکہناتھاکہ جمہوری دور میں عدلیہ کے فیصلے جو بھی ہوں قبول کرنا پڑتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پوری دنیا تسلیم کر چکی ہے کہ مستقبل میڈیا کی حکمرانی کا ہے ، میڈیا ہی وڈیروں اور جاگیر داروں سے آزادی دلوا سکتا ہے۔جاویدہاشمی نے کہا کہ میڈیا کو حقوق کے لئے لڑنے کا حق ہے لیکن جمہوری نظام کو چلنے دیا جائے،اگر جمہوریت نہ رہی تو میڈیا کو حقوق کے لئے ماضی کی طرح پھر جدو جہد کرنا پڑے گی۔