تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسرائیلی فوج کی شیلنگ،فلسطینی خاتون شہید ،5افراد زخمی

جنگ نیوز -
اسرائیلی فوج کی شیلنگ،فلسطینی خاتون شہید ،5افراد زخمی

مقبوضہ بیت المقدس…اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی علاقے پر شیلنگ سے ایک خاتون شہید اور5افراد زخمی ہو گئے ۔اسرائیلی فوج نے حماس کے زیر کنٹرول علاقہ غزہ پٹی کے قریب البرج پر ایک میزائل فائر کیا جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید جبکہ5 افراد زخمی ہو گئے ۔فلسطینی اسپتال ذرائع کے مطابق میزائل ایک گھر پر لگنے کے باعث خاتون شہید ہو گئی جبکہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔اسرائیلی فوجی ترجمان نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مشتبہ افراد سرحد کے قریب پہنچ گئے تھے اس لئے سیکورٹی اہلکاروں نے ان پر فائر کیا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.