تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ڈیلاس : کونسل آف پاکستان کے تحت جشن آزادی کے پروگرامات کا اعلان

جنگ نیوز -
ڈیلاس : کونسل آف پاکستان کے تحت جشن آزادی کے پروگرامات کا اعلان

ڈیلاس…راجہ زاہد اختر خانزدہ…ڈیلس فورٹ ورتھ اور گردونواح میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے حال ہی میں بننے والی نئی پاکستانی تنظیم کا نام فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا۔نئی تنظیم کا نام اب پاکستان کونسل آف ڈی ایف ڈبلیو ہے جس کے تحت یوم جشن آزادی کے سلسلے میں دوپروگرامات ترتیب دئیے گئے ہیں۔ اس ضمن میں پاکستان کونسل کے بانی اور رہنما اکرما خان عرف اے کے خان نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان سوسائٹی آف ڈی ایف ڈبلیو کے نام پر کافی اعتراضات آئے جب کہ کمیونٹی کا کہنا تھا کہ پاکستانی سوسائٹی کے نام سے ان کا ذہن انہی منفی لوگوں کی طرف جاتا ہے جنہوں نے سوسائٹی کا بیڑہ غرق کر دیا ہے لہٰذا چونکہ اس میں نئے چہرے اور نئے رہنما ہیں لہٰذا دقیانوسی ماضی سے پیچھا چھڑانے کیلئے ان اعتراضات کے بعد اس تنظیم کا نام پاکستان کونسل آف ڈی ایف ڈبلیو رکھ دیا گیا ہے۔ اس ضمن میںPC,DFW کا اجلاس اکرما خان کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں جشن آزادی کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں دو پروگرام مرتب کیے گئے ہیں ایک پروگرام ادبی اور دوسرا پروگرام تفریحی ہو گا۔ ادبی پروگرام میں مشاعرہ 6 اگست کو منعقد ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کونسل کا دفتر اسپرنگ ویلی اور75 ہائی وے سے واقع گارلینڈ میں لیا جا رہا ہے اور دفتر کا باقاعدہ افتتاح بھی عنقریب کرایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ان کو اچھا فیڈ بیک مل رہا ہے اور ان کی کوشش ہے کہ پاکستانی کمیونٹی سے متعلق فلاحی کاموں اور مختلف پروگراموں کے سلسلہ میں پاکستان کونسل پیش پیش ہو۔ انہوں نے کہا ہے کہ وہ کمیونٹی کے ہر طبقہ کو ساتھ لے کر چلیں گے اور جو بھی پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کا جذبہ رکھتا ہے وہ آئے اور ہمارے ساتھ کام کرے۔ ہم ہر کمیونٹی کے فرد کا خیرمقدم کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کمیونٹی کو بھی شخص اگر کوئی کام کرنا چاہتا ہے تو وہ ان سے فون نمبر972-815-3232 پر ان سے براہ راست رابطہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا کوئی گروپ نہیں، ہمارا گروپ پاکستان ہے اور اس کی عظمت، بلندی اور وقار کے لیے ہر دامے درمے قدمے سخنے کام کرتے رہیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.