5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاک بھارت کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،امریکا
جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی نمایندہ خصوصی رچرڈ ہال بروک نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششوں کی حمایت کرتاہے۔واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کی ایک خصوصی بریفنگ میں انھوں نے کہا کہ امریکا پاکستان اوربھارت کے درمیان مذاکرات میں براہ راست شامل نہیں ہوگا۔ان کا کہناتھا دونوں ایٹمی طاقتوں میں تناؤ میں کمی کے لیے کی جانے والی کسی بھی کوشش کی حمایت کرتے ہیں اور اسے سراہا جائے گا۔ہالبروک نے کہا کہ اسلام آبادمیں پاکستان اوربھارت کے وزرائے خارجہ کی ملاقات درست سمت میں اٹھایا گیا قدم خوش آئندہے اور امید ہے کہ یہ باہمی عمل بامعنی ہوگا۔انھوں نے بتایا کہ وہ آج پاکستان اورافغانستان کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔پاکستانی رہنماؤں سے ملاقات میں پاک امریکا اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں پیش رفت کا جائزہ لینا ہے ۔جبکہ پاکستان اورافغانستان کے درمیان تعلقات کے مزید فروغ اور انڈراسٹینڈنگ کے راستے تلاش کرنا ہے۔اسلام آباد اور کابل میں تعلقات کی بہتری اچھی علامت ہے تاہم یہ انتہائی اہم ہے کہ مستقبل میں یہ مزید مضبوط ہوں۔