تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ایرانی سائنسدان شاہرم امیری اپنی مرضی سے امریکا میں مقیم تھا،ہلیری

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ واشنگٹن کے پاکستانی سفارت خانہ میں موجود ایرانی سائنسدان اپنے ملک جانے کے لئے آزاد ہے ۔واشنگٹن میں ہیلری کلنٹن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی سائنسدان شاہرم امیری اپنی مرضی سے امریکا میں مقیم تھے اور جب چاہے ایران جا سکتے ہیں ۔ہیلری نے کہا کہ امیری نے ایران جانا تھا تاہم سفری دستاویزات مکمل نہ ہونے کے سبب نہیں جا سکا ۔ہیلری نے کہا کہ ایران نے تین امریکی نوجوانوں کو روک رکھا ہے ہم ایران سے دوبارہ درخواست کرتے ہیں کہ انہیں حقوق انسانی کی بنیاد پر امریکا آنے کی اجازت دے ۔ہیلری نے ایران سے کہا کہ2007 کو ایران سے لاپتہ ہونے والے سابق ایف بی آئی ایجنٹ روبرٹ لیون سن کے بارے میں بھی معلومات فراہم کرے اور اس مسئلے کو حل کرنے میں مدد کرے اور اس کی صحیح سلامت امریکا واپسی کی یقین دہانی کرائے ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.