5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مظفر گڑھ : کنوئیں میں مٹی تلے دب کرمزدور ہلاک
جنگ نیوز -
مظفر گڑھ : کنوئیں میں مٹی تلے دب کرمزدور ہلاک
مظفر گڑھ…مظفر گڑھ میں کنوئیں کی کھدائی کے دوران مٹی گرنے سے ایک مزدور ہلاک جبکہ ایک کو زندہ نکال لیاگیا۔پولیس کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے نواحی علاقے خیر پور سادات میں مقامی زمیندار کی زمین پر دومزدور کنواں کھود رہے تھے کہ اچانک وہ مٹیتلے آکردب گئے۔اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت دوگھنٹے کی کوشش کے بعد ایک مزدور عبدالحمید کو زندہ نکال لیاجبکہ دوسرے مزدور کی لاش سات گھنٹے بعد نکالی گئی۔اس موقع پر علاقے کی پولیس اور رولر ہیلتھ سینٹرکی انتظامیہ بھی موقع پرموجود رہی۔