5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
میل گبسن کی سابقہ گرل فرینڈ کو قتل کی دھمکی کی آڈیو ٹیپمنظر عام پر
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سی ایم ڈی…ہالی وڈ کے آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار میل گبسن نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ Oksana Grigoreiva کو قتل کی دھمکی دی ہے جس کا ثبوت سامنے آگیا ہے۔ حا ل ہی میں ایک بین الاقوامی ویب سائٹ کی جانب سے میل گبسن اور اوکسانہ کی ایک ٹیلی فونک گفتگو جاری کی گئی ہے جس میں اداکار میل گبسن نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کو سر پر بیس بال کا بیٹ مار کر ہلاک کرنے اور Rose Garden میں دفن کرنے کی دھمکی دی ہے۔