5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
القاعدہ اور الشباب براعظم افریقا کو خون میں نہلانا چاہتی ہیں،اوباما
جنگ نیوز -
واشنگٹن…امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ القاعدہ اور الشباب نے افریقا کو ہدف بنالیا ہے اور وہ براعظم کو خون میں نہلانا چاہتی ہیں۔ایک انٹرویو میں اوباما کا کہنا تھا کہ الشباب اور القاعدہ جیسی تنظیمیں افریقا کو ایک ایسی جگہ بنانا چاہتی ہیں جہاں انسانی زندگی کی کوئی وقعت نہ ہو اور معصوم جانوں کو چھوٹے چھوٹے سیاسی مفادات کی بھینٹ چڑھایا جاتا ہو۔ دہشت گرد گروپوں کے جاری بیانات دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ان کے نزدیک افریقیوں کی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں اور وہ براعظم کو اپنی نظریاتی جنگ کا میدان بنانا چاہتی ہیں۔ یاد رہے کہ اتوار کو یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا کے ریستوارن اور بار میں ہونے والے دھماکوں میں ورلڈ کپ فٹ بال میچ دیکھنے والے 76 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ دھماکوں کی ذمہ داری صومالیہ کی القاعدہ سے منسلک تنظیم الشباب نے قبول کی تھی۔