تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مذاکرات میں تعطل سے دہشت گردوں کو فائدہ ہو گا،قصوری

جنگ نیوز -
لاہور…سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نے کہا ہے کہ عسکریت پسند پاکستان اور بھارت کے تعلقات خراب کرانا چاہتے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات میں تعطل آیا تو دہشت گردوں کو فائدہ پہنچے گا۔لاہور میں ایک انٹرویو میں خورشید قصوری نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد میں بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کی پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے ہونے والی گفتگو مثبت رہے گی اور اس کے اچھے نتائج نکلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں موجود دہشت گرد اپنے اپنے ایجنڈے پر عمل درآمد کے لیے کارروائیاں کررہے ہیں اور ان کا ایک ایجنڈا یہ بھی ہے کہ پاک بھارت تعلقات کو خراب کیا جائے۔ سابق وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ایک رپورٹ کے مطابق القاعدہ پاک بھارت جنگ کرانا چاہتی ہے اور یہ کہ اگر دہشت گرد اسے اپنے مفاد میں سمجھتے ہیں تو پھر دونوں ملکوں کو بھی ایک دوسرے سے تعاون میں چھپے اپنے فائدے کو سمجھنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کو صرف لشکر طیبہ یا ایسی دیگر تنظیموں کے کھاتے میں نہیں ڈالنا چاہیے کیونکہ بھارت کے کئی علاقوں میں نکسل باغی بھی حملے کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے کافی اقدامات کررہی ہے، تاہم بھارتی حکومت نے حافظ سعید کے خلاف ناکافی شواہد دیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.