5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نوشہرہ سرچ آپریشن میں71مشتبہ افراد گرفتار،اسلحہ برآمد
جنگ نیوز -
نوشہرہ…نوشہرہ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران تحریک طالبان افغانستان کے کمانڈر سمیت 71مشتبہ افراد کوگرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ڈی ایس پی امتیاز خان کے مطابق نوشہرہ کی تحصیل اکوڑہ خٹک کے علاقوں جہانگیرہ مصری بانڈہ سمیت مختلف علاقوں میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سرچ آپریشن کے دوران تحریک طالبان افغانستان کے کمانڈرظفرابوموسیٰ سمیت41مشتبہ افراد کوگرفتارکرکے10کلوچرس اور بھاری تعد اد میں اسلحہ برآمد کرلیاگیا۔ادھرافغان مہاجر کیمپ،ہوائی کیمپ سمیت اکوڑہ خٹک کے مختلف علاقوں سے مزید30مشتبہ افراد کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔