5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لارڈز،آسٹریلیا آج دوسرے دن پہلی اننگز دوبارہ شروع کرے گا
جنگ نیوز -
لارڈز…لارڈز میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلی اننگز 229رنز، نو کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ شروع کرے گی۔پہلے دن محمد آصف اور محمد عامر نے شاندار بولنگ سے حریف ٹیم کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ۔لندن میں خراب موسم کے باعث کھیل وقت پر شروع نہ ہو سکا،بلکہ وقت سے پہلے ہی ختم بھی کر دیا گیا۔ لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کی۔محمد عامر نے ابتداہی میں شین واٹسن کو آؤٹ کر دیا۔ان کے بعد رکی پونٹنگ کیٹچ کا ساتھ دینے آئے،لمبی اننگز تو نہ کھیل سکے لیکن 26رنز بناکر ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ اسکور کرنے والوں کی فہرست میں برائن لارا سے دوسری پوزیشن چھین لی۔ تیسری وکٹ پر مائیکل کلارک اور سائمن کٹیچ نے 120 رنز کی شراکت قائم کرکے آسٹریلیا کی پوزیشن مستحکم کی۔محمد آصف نے مائیکل کلارک کو 47 رنز پر پویلین بھیجا، اس کے بعدایک ہی اوور میں آصف نے سائمن کٹیچ کو 80رنز پر آؤٹ کیا۔مارکس نارتھ کو بغیر کسی اسکور کے آؤٹ کیا۔ کم روشنی کے باعث جب پہلے دن کا کھیل ختم کیا گیا تو آسٹریلیا نے 9 وکٹ پر 229 رنز بنالیے تھے۔ محمد عامر،محمد آصف نے تین تین جبکہ دانش کنیریا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔