تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بھارت میں غرباء کی تعداد افریقہ سے زیادہ ہوگئی

جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…ایک حالیہ عالمی تحقیق جس میں غربت کے نئے پیمانے کو طے کیا گیا ہے ،میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت کی صرف آٹھ ریاستوں میں افریقہ کے 26 ملکوں سے زیاد غریب افراد رہتے ہیں۔تحقیق کے مطابق بھارتی ریاستوں بہ شمول بہار، اترپردیش اور مغربی بنگال میں 421ملین غرباء اپنی زندگی کی گاڑی کو کھینچ رہے ہیں۔ یہ تعداد افریقہ کے غریب ملکوں میں رہنے والے 410ملین افراد سے زیادہ ہے۔ The Multidimensional Poverty Index (MPI) نامی اس نئے پیمانے کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے عالمی ترقی کے شعبے نے اقوام متحدہ کے ادارے UNDP کے ساتھ مل کر بنایا ہے۔غربت کا پیمانہ طے کرنے والے اس نئے انڈیکس میں عام خاندان میں صحت اور تعلیم پر ہونے والے اخراجات کے علاوہ روزانہ کے گھریلو اخراجات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔اس تحقیق سے غریبی کی ایک نئی تصویر سامنے آئی ہے کیونکہ اس میں صرف روزانہ کی کمائی سے غریبی کا پیمانہ طے نہیں کیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.