تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

گلگت،وزیر اعظم کی دیانتدار ہوٹل ملازم کو قومی ایوارڈ دینے کی ہدایت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے راول پنڈی میں غربت کی شکار ایک غریب خاتون کو فوری مالی امداد دینے اور گلگت میں انتہائی دیانت داری کا مظاہرہ کرنے والے ہوٹل ملازم کو قومی ایوارڈ دینے کی ہدایت کی ہے۔دی نیوز میں شائع خبر کے مطابق راول پنڈی میں پیر ودھائی موڑ کے قریب ہائی کالونی کے ایک کوارٹر کی رہائشی خاتون کا خاوند معذور ہوچکا ہے اور خود بھی بیماری کی شکار اس خاتون کا کہنا ہے کہ وہ تنگ دستی کے باعث خودکشی بھی کرسکتی ہے۔ وزیراعظم نے اس خبر کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بیت المال کو ہدایت کی ہے خاتون کو آج ہی پانچ لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے۔دوسری طرف وزیراعظم نے گلگت کے ایک بڑے ہوٹل میں صفائی کرنے والے ملازم عیسیٰ خان کو بھی قومی سول ایوارڈ کے لئے نامزد کیا ہے۔ عیسی خان نے ہوٹل کے ایک مہمان کی طرف سے کمرے میں بھول جانے والے پچاس ہزار ڈالر سے زائد کی رقم کو ہوٹل انتظامیہ کے حوالے کردیا تھا جسے بعد میں اس کے اصل مالک کو لوٹا دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.