5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مقبوضہ بیت المقدس میں سب سے قدیم دستاویز کی دریافت
جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس…سی ایم ڈی…اسرائیلی ماہرینِ آثار قدیمہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں سب سے قدیم تحریری دستاویز کی دریافت کا دعوی کیا ہے۔چکنی مٹی کی تختی پر تحریر یہ دستاویزشہر کی ایک قدیم دیوار سے کھدائی کے دوران دریافت ہوئی ہے۔ہیبرویونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف آرکیالوجی کے ماہرین کے مطابق 14صدی قبل مسیح پرانے اس دستاویز کا تعلق شاہی دستاویزات سے ہے۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ 2x2.8سینٹی میٹر سائز کے اس دستاویز پر قدیم Akkadianزبان کی علامات تحریر ہے او ر یہ دستاویز اس سے قبل دریافت ہونے والے 600سال قدیم دستاویزات سے بھی پرانی ہے۔