5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
دپیکا پڈوکون فلم ”کرش“ کے سیکوئل میں کام کرنے کے لیے تیار
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی وڈ اداکارہ Deepika Padukone فلم انڈسٹری میں نووارد ہوسکتی ہیں مگر ان کی ذہانت کی داد دینا پڑے گی کیونکہ انہوں نے باکس آفس پربری طرح ناکام ہونے والی ہدایت کارراکیش روشن کی فلم”کائٹس“ میں کام کرنے سے انکار کرکے خود پر ناکام اداکارہ کا لیبل لگنے سے بچالیا ۔یقینا یہ بات کم ہی لوگ جانتے ہوں گے کہ فلم ”کائٹس“میں میکسیکن اداکارہ بابر اموری سے قبل Deepika کو کام کرنے کی پیش کش کی گئی تھی لیکن کچھ غیراخلاقی مناظر اور نامناسب لباس کی وجہ سے انہوں نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔ تاہم ذرائع کے مطابق ”کائٹس“ میں کام سے انکار کرنے کے باوجو د راکیش روشن نے انہیں ”کرش“کے سیکوئل میں کام کرنے کی پیش کش کی جس پرDeepikaنے خوشی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ فلم”کرش 2“کی عکس بندی کا آغاز اس سال کے آخر میں ہو گا۔