تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پی ایس او کے مختلف اداروں پر130ارب روپے واجب الادا

جنگ نیوز -
کراچی…پاکستان اسٹیٹ آئل کو ریفائنریوں ودیگر کو 117 ارب روپے ادائیگی کے مقابلے میں مختلف اداروں سے 130 ارب روپے وصول کرنے ہیں۔پاکستان اسٹیٹ آئل کے ترجمان کے مطابق پی ایس او کو حبکو سے 52 ارب روپے، واپڈا سے 41 ارب روپے ، کیپکو سے 25 ارب 50 کروڑ روپے جبکہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی سے ایک ارب 49 کروڑ روپے وصول کرنے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن سے حقیقی واجبات 93 کروڑ روپے اور مالیاتی اخراجات کی مد میں 96 کروڑ روپے جبکہ آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ سے 46 کروڑ روپے کے واجبات وصول کرنے ہیں۔پی ایس او ترجمان نے مزید بتایاکہ پی ایس او نے آئل ریفائنریوں کو 80 ارب 42 کرڑو روپے کی ادائیگی کرنی ہیں جبکہ درآمدی فرنس آئل کی ادائیگی کے لیے فوری طور پر 36 ارب 66 کروڑ روپے درکار ہوں گے۔وزارت خزانہ کی جانب سے پی ایس او کو حال ہی میں41 ارب روپے کی ادائیگی کی گئی تھی لیکن اس کے با وجود واجبات کی مالیت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.