5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
رواں سال سنگاپور میں ترقی کی شرح بارہ سے تیرہ فیصد رہنے کا امکان
جنگ نیوز -
سنگاپور…سال 2010 کے دوران سنگاپور میں ترقی کی اوسط شرح 12 سے 13 فی صد رہنے کی توقع ہے، جو عالمی سطح پر ایک ریکارڈ ہوگا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی معاشی بحران کے باوجود سنگاپور کی شرح نمو 12 سے 13 فی صد ہوگی، سنگاپور کی شرح نمو میں یہ اضافہ برآمدات ،سیاحتی انڈسٹری اور مالیاتی خدمات کی بدولت ممکن ہوگا۔ سنگاپور کی برآمدات میں اضافہ چین و دیگر ایشیائی ممالک کی مقامی طلب میں اضافے کے باعث ہورہا ہے۔رواں سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران سنگاپور میں ترقی کی اوسط شرح 18 فی صد رہی ہے۔