تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جسم میں وٹا من ڈی کی کمی سے رعشہ کی بیماری کا خطرہ بڑ ھ جا تاہے

جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…ایک حا لیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی سے رعشے کی بیماری کا خطرہ بڑ ھ جا تاہے ۔Journal Archives of Internal Medicine میں شائع ہو نے والی تحقیق کے مطابق وہ افرا د جو وٹا من ڈی کی کمی کا شکار ہو تے ہیں بڑ ھتی ہو ئی عمر کے ساتھ ان میں رعشہ کی بیمار ی ہونے کا خطرہ ساٹھ فیصد تک بڑ ھ جا تا ہے ۔ما ہرین کا کہناہے کہ وٹا من ڈی کا سب سے بڑا ذریعہ سور ج کی روشنی ہے جبکہ اس کے علاوہ مچھلی ،دو دھ ،خشک میوہ اور دیگر آ بی حیات سے بھی وٹامن ڈی حا صل کیا جاتا ہے تاہم اگر غذا کے ذریعے وٹامن ڈی حاصل نہ کیا جا سکے تو اس کے سپلیمنٹس بھی لیے جا سکتے ہیں ۔واضح رہے کہ رعشہ کے مر ض میں انسانی جسم میں لڑ کھڑا ہٹ پیدا ہو جا تی ہے اور ہاتھ پاؤں مستقل کپکپا تے رہتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.