5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اورکزئی ایجنسی،فورسز کی کارروائی میں24شدت پسند ہلاک
جنگ نیوز -
پشاور…اورکزئی ایجنسی میں فورسز نے شدت پسندوں کے مختلف ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں چوبیس شدت پسند ہلاک اور اہم شدت پسند کمانڈر سمیت چونتیس دیگر زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقوں سیف الدرا ،مامو زئی اور شکر تنگی میں جیٹ طیاروں سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں شدت پسندوں کے پانچ ٹھکانے تباہ ہوگئے اور ان میں موجود چوبیس شدت پسند ہلاک ہوگئے ،جبکہ چونتیس زخمی ہوئے ۔زخمیوں میں اہم شدت پسند کمانڈر تاج گل بھی شامل ہے۔اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف گزشتہ تین ماہ سے فورسز کا آپریشن جاری ہے جس میں اب تک پندرہ سو سے زائد شدت پسند مارے گئے ہیں اور ان کے ایک سو ستر سے زائد ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔