تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سیاسی رہنماؤں کا بے دردی سے قتل لمحہ فکریہ ہے،اسد اللہ بھٹو

جنگ نیوز -
کراچی…امیر جماعت اسلامی سندھ اسداللہ بھٹو کا کہنا ہے کہ جمہوری اورسیاسی دور حکومت میں بھی سیاسی رہنماؤں کا بے دردی سے قتل لمحہ فکریہ ہے۔دفتر جماعت اسلامی سندھ سے جاری اعلامیے کے مطابق امیر جماعت اسلامی اسداللہ بھٹو نے بی این پی کے جنرل سیکریٹری اور سابق سینیٹر حبیب جالب کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حبیب جالب کے قتل کی تحقیقات کر کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں آپریشن اور لوگوں کے گمشدگی کے واقعات میں مسلسل اضافہ غیر جمہوری اور آمرانہ طرز عمل ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ صورت حال نے بلوچستان کو آتش فشاں بنا دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ حبیب جالب کے الم ناک قتل سے بلوچستان کے حالات مزید خراب کئے جانے کا اندیشہ ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت سیاسی رہنماؤں اور عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.