5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھارتی وزیر خارجہ تین روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں
جنگ نیوز -
اسلام آباد…بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا تین روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔بھارتی وزیر خارجہ کے اعزاز میں آج رات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی عشائیہ دیں گے،جب کہ ان کی باضابطہ مصروفیات کا آغاز کل صبح سے ہوگا جب وہ دفتر خارجہ میں پاکستانی ہم منصب کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔بھارتی وزیر خارجہ کل صدر اور وزیر اعظم پاکستان سے بھی ملاقات کریں گے،جبکہ جمعہ کو ان کی مسلم لیگ ن،اے این پی اور ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔جس کے بعد بھارتی وزیر خارجہ جمعہ کو واپس بھارت لوٹ جائیں گے۔