تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مستی خیل کو پارٹی سے نکالنے پر نظر ثانی کی جائے،ن لیگ کمیٹی

جنگ نیوز -
لاہور…مسلم لیگ ن کی تین رکنی کمیٹی نے میڈیا کے خلاف قرار دادپیش کرنے والے رکن پنجاب اسمبلی ثنا اللہ مستی خیل کو بیگناہ قرار دیدیا ہے اور میاں نواز شریف کو انہیں پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر نظرثانی کی سفارش کی ہے۔میڈیا کے خلاف قرارداد کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی کمیٹی میں وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ، سینیٹر پرویز رشید اورسینئر مشیر سردار ذوالفقارعلی کھوسہ شامل ہیں، جنہوں نے اپنی تحقیقات مکمل کر کے میاں نواز شریف کو بھجوا دی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد صرف مسلم لیگ ن کے رکن ثنااللہ مستی خیل کی نہیں بلکہ اسے تمام سیاسی جماعتوں کے اٹھارہ ارکان نے تیار کیا تھا۔اس لیے صرف ثنا اللہ مستی خیل کو اس کی سزا دینا مناسب نہیں۔ کمیٹی نے اپنی سفارشات میں استدعا کی ہے کہ ثنا اللہ مستی خیل کو پارٹی سے نکالنے کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.