تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

افغانستان:قندھار میں خودکش حملہ،3اتحادی فوجیوں سمیت9ہلاک

جنگ نیوز -
قندھار…افغانستان کے شہر قندھار میں خودکش حملے میں تین اتحادی فوجیوں سمیت نو افراد ہلاک ہوگئے ۔ اتحادی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ خودکش حملہ رات گئے قندھار میں پولیس ہیڈکوارٹرز پر کیا گیا ۔ حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار ہیڈکوارٹرز کے داخلی دروازے سے ٹکرادی جس کے بعد باقی حملہ آوروں نے راکٹ گرینیڈ اور مشین گنوں سے فائرنگ شروع کردی ۔ نیٹو کے مطابق حملے میں تین اتحادی فوجی ہلاک ہوئے اور پانچ افغان ترجمان بھی مارے گئے ، جب کہ افغان حکام کے مطابق حملے میں ایک پولیس افسر بھی ہلاک ہوا ہے۔کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ بیان میں ہلاک ہونے والے اتحادی فوجیوں کی قومیت اور دیگر تفصیل نہیں بتائی گئی۔ اتحادی فوج نے جنوبی افغانستان میں بھی طالبان کے حملے میں ایک اتحادی فوجی کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.