5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سا ئنسدانوں نے جھو ٹ پکڑ نے کا نیا طر یقہ دریافت کر لیا
جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…عا م طور پر ما نا جا تا ہے کہ جھو ٹ بولنے والے ا فرد آ نکھو ں میں آ نکھیں ڈال کر بات نہیں کرسکتے اور ان کی نگا ہ ایک جگہ مرکو ز بھی نہیں ہوپاتی۔ امریکی ماہر ین نے اس بنیا د پر گفتگو میں جھو ٹ پکڑ نے کا جدید طر یقہ ایجا د کر لیا ہے ۔ یہ جدید سسٹم گفتگو کے دوران آنکھ کی پتلی کو مانیٹر کر ے گااورآ نکھوں کی معمو لی سے حرکت کو بھی ریکار ڈ کر لے گا ۔ ماہرین کاکہناہے کہ جب انسا ن جھوٹ بو لتاہے تو اس کہ آ نکھوں کی حرکت معمو ل سے تبدیل ہو جا تی ہے لیکن اس بات کو انسانی آ نکھ کے ذریعے محسو س نہیں کیا جاسکتا ۔ امریکی شہر Salt Lake City میں قائم University of Utahکے تحت تیار کیا گیا یہ جدیدسسٹم آ نکھوں کو ما نیٹر کر کے جھو ٹ پکڑ نے کی بہترین صلا حیت رکھتاہے ۔