تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

حبیب جالب،تحقیقات کیلئے چار ٹیمیں بنادی گئیں،سی سی پی کوئٹہ

جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر کوئٹہ غلام شبیر شیخ نے کہا ہے کہ حبیب جالب کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات کے لئے چار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، ایک سے دور روز میں ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔کوئٹہ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے سی سی پی او کوئٹہ غلام شبیر شیخ کا کہنا تھاکہ حبیب جالب بلوچ کے قتل کے واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے کرائم برانچ اور سی آئی ڈی کی مدد بھی لی جارہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حبیب جالب بلوچ کو پہلے بھی دھمکیاں ملی تھیں جس پر انہیں سیکیورٹی فراہم کرنے کی پیش کش کی گئی تھی تاہم انہوں نے اس کے لئے انکار کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ قتل کا واقعہ بہت افسوسناک ہے تاہم شہری پر امن رہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر سے باہر جانے والے تمام راستوں کی ناکا بندی کردی گئی ہے اور یقین دہانی کرائی کہ پولیس ایک سے دو روز میں ملزمان تک پہنچ جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.