5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ملک میں بجلی کا شارٹ فال آٹھ سو میگا واٹ رہ گیا،پیپکو
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . ملک میں بجلی کا شارٹ فال 800 میگاواٹ رہ گیا ہے۔پیپکو کے ترجمان کے مطابق شہروں میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے، جب کہ دیہات میں دو گھنٹے کی جا رہی ہے۔پیپکو ترجمان کے مطابق بجلی کی پیداوار 13805 اور ڈیمانڈ 14610 میگاواٹ ہے جبکہ موسم بہتر ہونے کے ساتھ پاور پلانٹس بھی پوری صلاحیت سے چل رہے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ بچت پلان کے تحت کمرشل فیڈرز کو روزانہ دو سے چار بجے اور رات 8 سے 10 بجے بند رکھا جاتا ہے تاہم صنعتی فیڈرز پر لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی ۔ بجلی کی مجموعی پیداوار میں ہائیڈل 5522 میگاواٹ ،تھرمل 2153 اور آئی پی پیزکے 6076 میگاواٹ شامل ہیں۔