تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

امریکا: مغوی ایرانی جوہری سائنسدان وطن واپس روانہ

جنگ نیوز -
واشنگٹن+تہران . . . جنگ نیوز . . . امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ایجنٹوں کے ہاتھوں اغواء ہونے والا ایرانی جوہری سائنسدان شاہرام امیری بدھ کی صبح امریکاسے وطن واپس روانہ ہوگیا۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے شاہرام امیری کی واطن واپس روانگی کی تصدیق کر دی ہے۔ شاہرام امیری نے گذشتہ روز واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پناہ لے لی تھی۔ ایرانی حکام نے دعویٰ کیا تھا کہ شاہرام امیری کو گذشتہ برس جون میں سعودی عرب میں قیام کے دوران سی آئی اے کے ایجنٹوں نے اغواء کر کے امریکا منتقل کر دیا تھا۔ ادھر امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ شاہرام امیری اپنی مرضی سے امریکہ آئے تھے اور ان کی وطن واپسی میں کوئی رکاوٹ نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.