تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

عالمی معیشت آئندہ ایک سال کے دوران بھی زوال پذیررہے گی، رپورٹ

جنگ نیوز -
مناما . . . جنگ نیوز . . . عالمی معیشت آئندہ ایک سال کے دوران بھی زوال پذیر رہے گی۔ یہ بات معروف ادارے یوفامیرل لنچ سروے آف فنڈ منیجرز کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہی گئی ۔رپورٹ کے مطابق اس صورتحال کی سب سے بڑی وجہ اقتصادی بحران کے باعث سرمایہ کاروں میں پھیلنے والی مایوسی ہے ۔ اس صورتحال سے امریکی معیشت کو زیادہ مسائل کاسامنا کرناپڑسکتا ہے، کیونکہ سرمایہ کاروں نے امریکا کے بجائے ایسے ممالک کا رخ کرناشروع کردیا ہے جہاں ان کو زیادہ منافع ملنے کی امید ہے۔ علاقائی اور عالمی سطح پر 10 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری رکھنے والے 373 اداروں کے عہدیداروں کے مطابق آئندہ 12ماہ کے دوران سرمایہ کاری کے متوقع منافع میں چارفیصد کے قریب کمی کا امکان ہے ۔ اس رجحان کے نتیجہ میں سرمایہ کاروں کی طرف سے رسک لینے کے رجحان میں بھی کمی آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بعض سرمایہ کاروں نے آئندہ سال کے دوران نمو اور منافع کے توقعات کا 50فیصد سے بھی کم رہنے کے خدشات کا اظہارکیا ہے۔ سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے امریکا کو سرمایہ کاری کیلئے نسبتاًغیرمحفوظ ملک قراردیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.