تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سعودی عرب :غیر ملکیوں کیلئے سوائن فلو ویکسین کی پابندی ختم کرنے کا اعلان

جنگ نیوز -
جدہ . . . جنگ نیوز . . . سعودی حکومت نے حج وعمرہ سمیت مملکت میں آنے والے تمام غیر ملکیوں کیلئے سوائن فلو ویکسین لینے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ سعودی وزارت صحت کے سینئر عہدیدار ڈاکٹر زیادممیش نے سعودی اخبار کو انٹرویو میں بتایا کہ یہ پابندی گذشتہ سال لگائی گئی تھی اور 12 سال سے کم عمر کے بچوں، 60 سال سے زیادہ عمر کے معمر افراد اور حاملہ خواتین حج کیلئے سعودی عرب آنے پر پابندی لگائی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ سوائن فلو ویکسین کے علاوہ صحت کے حوالہ سے شرائط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور حج وعمرہ کی غرض سے آنے والوں کیلئے گردن توڑ بخار اور زردبخار کی ویکسین کا استعمال بدستور لازمی رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.