5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
2002:ستر فیصد اراکین کے پاس جعلی ڈگریاں تھیں،حاجی عدیل
جنگ نیوز -
پشاور . . . عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما اور سینیٹر حاجی عدیل کا کہنا ہے کہ 2002 کے انتخابات میں بھی 70 فی صد لوگوں کے پاس جعلی ڈگریاں تھیں، ان کا کیس اب بھی سپریم کورٹ میں پڑا ہونے کے باوجود کوئی نوٹس نہیں لیا گیا ۔ یہ بات انھوں نے پشاور میں فاٹا تاجر تنظیم کی حلف برداری کی تقریب کے موقع پر جیو سے گفتگو میں کہی۔ سینیٹر حاجی عدیل کا کہنا تھا کہ آج جعلی ڈگریوں کے ایشو کو اٹھا یا جارہا ہے جبکہ سال 2002 کے انتخابات میں ستر فی صد وزرا، پارلیمنٹیرین اور سینٹرز کی جعلی ڈگریوں پر اب تک کسی نے آواز نہیں اٹھائی۔ انھوں نے کہا کہ جعلی ڈگری جرم ہے جس پر اس کے حامل افراد اور یونیورسٹیوں کے خلاف ضرور ایکشن لینا چاہیے۔