تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فلپائن میں سمندری طوفان، 3 افراد ہلاک،19 ماہی گیر لاپتہ

جنگ نیوز -
منیلا . . . جنگ نیوز . . . فلپائن میں خطرناک سمندری طوفان ”کونسون “ کے باعث مختلف حادثات میں 3 افراد ہلاک اور19 ماہی گیر لاپتہ ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت منیلااوراس سے ملحقہ علاقوں میں 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہوا اورشدید بارش کے باعث نظام زندگی بری طرح مفلوج اورساحل سمندر پرموجود سینکڑوں جھونپڑیاں لہروں کی نذرہوگئی ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس حکام کے مطابق منیلا سے 40کلومیٹر دور گرے ہوئے درخت کی زد میں آکر دو افرادہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے جبکہ نواحی علاقے میں ایک شخص مکان کی چھت تلے دب کر ہلاک ہوا۔ فلپائنی حکام کے مطابق 19 ماہی گیر سمندر میں مچھلیاں پکڑتے ہوئے لاپتہ ہوگئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.