5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
جعلی ڈگریاں،چیف الیکشن کمشنر نے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ حامد علی مرزا نے جعلی ڈگریوں کے معاملے پر تین رکنی جائزہ کمیٹی قائم کردی۔کمیٹی الیکشن کمیشن کے افسران پر مشتمل ہے جو ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے ساتھ جعلی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کے حوالے سے رابطے میں رہے گی۔ڈگریوں کی جانچ پڑتال مکمل ہونے کے بعد کمیٹی اپنی رپورٹ چیف الیکشن کمشنر کو پیش کرے گی۔