5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امریکی ٹی وی میزبا ن اوپرا ونفرے کی زندگی پر فلم بنا ئی جا ئے گی
جنگ نیوز -
نیویارک . . . سی ایم ڈی . . . دنیا کی طا قتور ترین خاتو ن کا خطا ب حا صل کرنے والی مشہور امریکی ٹی وی میزبان اوپر ونفر ے کی زندگی پر اب فلم بھی بنا ئی جا ئے گی ۔ یہ فلم اوپراونفرے کی زندگی پر لکھی گئی متنازعہ سو انح حیا تOprah: A Biography پر بنا ئی جا ئے گی جس کے حقو ق فلم پر و ڈیوسر Larry Thompson نے حا صل کر لیے ہیں۔فلم پر و ڈیوسر کا کہناہے کہ فلم میں اوپرا کے کردار کے لیے اوپن آ ڈیشن کیے جائیں گے کیو نکہ اس کردار کے لیے کسی ادکا رہ کا چنا ؤ خا صا مشکل کام ہے۔واضح رہے کہ اوپرا ونفرے اپنی زندگی پر لکھی گئی اس سوا نح حیا ت کو بو گس اور جھوٹ قرار دے چکی ہیں۔