تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

آرٹسٹ نے بچپن کی تصویر بنانے کے لیے2لاکھ چونٹیوں کو مار ڈالا

جنگ نیوز -
لاس اینجلس . . . سی ایم ڈی . . . امریکی ریاست کیلی فورینا کے علاقے Claremontسے تعلق رکھنے والے Chris Truemanنامی آرٹسٹ نے اپنے بچپن کی تصویر دوبارہ بنانے کے لیے انوکھاطریقہ اختیار کیا ۔32سالہ ٹرومین کو اس فن پارے کی تیاری کے لیے 2لاکھ چونٹیوں کو مارنا پڑا۔48x42سائز کے اس فن پارے کی تیاری میں ٹرومین نے مری ہوئی چونٹیوں کو تصو یر کی شکل دینے کے لیے جراحی میں استعمال ہونے والے چمٹے کا استعمال کیا۔ ٹرومین نے کئی برسوں میں تیارکرنے والی اس تصویرکومشہور امر یکی ٹی وی شو” Ripley's Believe It or Not“ کو 23ہزار پاؤنڈ میں فروخت کردیاہے۔واضح رہے کہ کریس ٹرومین نے تصویر بنانے کے لیے زندہ چونٹیوں کے 40ہزار جتھے خریدے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.