5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
رئیسانی کا حبیب جالب کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کا حکم
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل حبیب جالب بلوچ کے قتل کے واقعہ کی بلوچستان ہائی کورٹ کے جج سے جوڈیشیل انکوائری کا حکم دے دیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعلی نواب اسلم رئیسانی نے حبیب جالب کے قتل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ واقعہ کی بلوچستان ہائی کورٹ کے جج کے ذریعے تحقیقات کرائی جائیں گی۔ انہوں نے پولیس حکام کو تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کا بھی حکم دیا۔