5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
سعودی عرب اور عراق کے درمیان فضائی رابطے آج بحال ہوجائینگے
جنگ نیوز -
ریاض . . . جنگ نیوز . . . سعودی عرب اور عراق کے درمیان گذشتہ 20سال سے منقطع فضائی رابطے جمعرات کو بحال ہوجائیں گے۔ سعودی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سعودی نجی فضائی کمپنی الوفیرکا مسافر طیارہ450 مسافروں کو لے کر جدہ سے بغداد کیلئے روانہ ہوگا۔ یہ فضائی کمپنی ابتدائی طور پر جدہ سے بغداد کیلئے ہفتہ میں ایک پرواز اور بصرہ کیلئے دو پراوزیں شروع کرے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطوں کی بحالی سعودی اورعراقی ایوی ایشن حکام کے درمیان معاہدے کے بعد عمل میں لائی جارہی ہے۔ سعودی عرب اور عراق کے درمیان فضائی رابطے 1990ء میں کویت پر عراقی حملے کے بعد معطل ہوگئے تھے۔ سعودی کمپنی جلد عراق کیلئے اپنی پروازوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ کرد آبادی والے علاقہ سلمانیہ کے لئے بھی پروازیں شروع کرے گی۔