تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

افغانستان :بدعنوانی میں ملوث وزراء کیخلاف عدالتی کارروائی کا بل منظور

جنگ نیوز -
کابل . . . جنگ نیوز . . . افغان کابینہ نے بدعنوانیوں میں ملوث وزراء اور دیگر حکام کیخلاف عدالتی کارروائی کا بل متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ افغان صدارتی ترجمان وحید عمر نے میڈیا کو بتایا کہ بل کی منظوری کے بعد خصوصی ٹربیونل قائم کیا جائے گا۔ حکام کے بدعنوانیوں میں ملوث ہونے کی چھان بین اور بدعنوانی میں ملوث حکام کیخلاف قانونی کارروائی کر سکے گا۔ واضح رہے کہ چند روز قبل انسداد بدعنوانی کے بارے میں بین الاقوامی تنظیم انٹیگریٹی واچ نے اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ افغانستان میں گزشتہ دو برس کے دوران کرپشن میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔ سروے میں 6500 سے زائد افغان شہریوں کی رائے لی گئی تھی جنہوں نے عدلیہ کو انتہائی کرپٹ قرار دیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.