5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
تایئوان: شمسی توانائی کی مدد سے چلنے والے پہلے ریلوے اسٹیشن کا افتتاح
جنگ نیوز -
تائپے . . . سی ایم ڈی . . . عالمی ماحول کو بہتر بنانے کے لئے دنیا بھر میں کئی مختلف ذرائع سے بجلی کی پیداوار کی جارہی ہے۔ ہوا، پانی اور شمسی توانائی سے حاصل کی جانے والی بجلی کو اب بڑے بڑے پراجیکٹس میں استعمال کیا جارہا ہے۔ ایسا ہی ایک پراجیکٹ تائیوان کی شہری حکومت نے بھی تیار کیا ہے جسے آج عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔ اس ریلوے اسٹیشن کی چھتوں پر بڑے بڑے سولر پینل نصب ہیں جو شمسی توانائی کی مدد سے صرف 6 گھنٹوں میں 2,688 کلو واٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔