تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بھارت: دومسافر طیارے فضاء میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے

جنگ نیوز -
ممبئی . . . جنگ نیوز . . . بھارت میں 2 مسافر طیارے دوران پرواز فضاء میں ٹکرانے سے بال بال بچ گئے۔ بھارتی حکام نے بتایا کہ نجی فضائی کمپنی جیٹ ایئر ویز اور قومی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کا طیارہ ممبئی کی فضائی حدود میں گزشتہ روز آمنے سامنے آ گئے تاہم آخری وقت ایئر ٹریفک کنٹرول کی جانب سے بروقت خبردار کرنے کے نتیجے میں دونوں مسافر طیاروں کے درمیان تصادم کا خطرہ ٹل گیا۔ جیٹ ایئر ویز کے مسافر طیارے پر 142 جبکہ ایئر انڈیا کے طیارے پر 70 مسافر سوار تھے۔ بھارت کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس صورتحال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.